• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے کونسلر کا قتل، ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا، سرجانی ٹاؤن پولیس کا دعویٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن پولیس نے جماعت اسلامی کے عہدیداروں کو قتل اور زخمی کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق 7 ستمبر 2023 کو سرجانی سیکٹر B/C میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں میں سیاسی جماعت کے عہدیدار اور کونسلر محمد حبیب جاں بحق جبکہ سید عدنان نامی عہدیدار زخمی ہوئے تھے۔واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 826/2023 بجرم دفعہ 302/324/365/34 تھانہ سرجانی میں درج کیا گیا تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع کی مدد سے کارروائی کرکے واقعہ کے ماسٹر مائنڈ ملزم امتیاز عرف جونی ولد ممتاز کو گرفتار کر لیا۔

ملک بھر سے سے مزید