کراچی آرٹس کونسل میں جیو اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 20 واں روز ہے۔
آرٹس کونسل میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سلسلے میں آج شام ساڑھے7 بجے ’نوکٹرنل‘ تھیٹر پلے پیش کیا جائے گا۔
اس ٹھیٹر پلے کی ڈائریکٹر اور لکھاری بزیلہ مصطفیٰ ہیں۔
’نوکٹرنل‘ میں انسانی لاشعور میں چلنے والی اتھل پتھل کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 8 ستمبر سے شروع ہونے والا پاکستان تھیٹر فیسٹیول آئندہ ماہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔