پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کی وکلاء ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کا شعیب شاہین سے متعلق ٹوئٹ اُن کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت کے بیان کے مندرجات سے ہرگز اتفاق نہیں کرتے، پارٹی کی قانونی ٹیم مشکل حالات میں مقدمات لڑ رہی ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ شعیب شاہین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے نہایت قابلِ احترام اور کلیدی رکن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شعیب شاہین سمیت اپنی قانونی ٹیم کے ہر رکن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔