ایشین گیمز کے لیے ایتھلیٹکس فیڈریشن نے 2 خواتین ایتھلیٹس کو چین جانے کی اجازت دے دی۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی مشاورت کے بعد عروج کرن اور صاحب اسراء کو ایونٹ میں شرکت کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔
دونوں خواتین کے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج موصول نہ ہونے پر انہیں پہلے چین جانے سے روک دیا گیا تھا۔
اب دونوں پلیئرز کل ایتھلیٹکس کے ایونٹ میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گی۔