راولپنڈی میں آشوبِ چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈی ایچ او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ شہر میں آشوبِ چشم کے اب تک 354 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آشوبِ چشم وائرل انفیکشن ہے اس لیے شہری احتیاط کریں۔
ڈی ایچ او نے یہ بھی بتایا ہے کہ محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ بھی آشوبِ چشم سے متعلق کام کر رہا ہے۔