• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس اصلاحات متعارف کرانے کیلئے ٹاسک فورس قائم

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

ٹیکس اصلاحات متعارف کرانے کے لیے وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر منظور احمد، مشرف آر سیان، امان اللّٰہ عامر اور اعجاز خان ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد محمود، محمود خلیل اور چیئرمین ایف بی آر ٹاسک فورس کے ارکان ہوں گے، ٹاسک فورس ٹیکس وصولیوں اور ٹیکس پالیسی کو علیحدہ کرنے کا کام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس ایف بی آر کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ کے بعد قائم کی گئی جو کہ ٹیکس وصولیوں کا جائزہ لے کر نظام بہتر بنانے کے لیے سفارشات دے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس ان شعبوں کی نشاندہی کرے گی جس سے زیادہ ٹیکس حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید