بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی فلم کی کمائی سے متعلق مداح کے سوال کا سیدھا جواب دینے کے بجائے اسے چبھتا ہوا جواب دے دیا۔
بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ کان کی فلم جوان کا اس وقت باکس آفس پر راج ہے اور ریلیز کے مراحل میں موجود ڈُنکی کا بھی خوب چرچا ہے۔
سوشل میڈیا پر شاہ رخ اکثر اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے نظر آتے ہیں، ایسے میں مداح بھی ترش سوال پوچھنے میں پیچھے نہیں رہتے۔
شاہ رخ سے مداح نے سوال کرلیا کہ "آپ کا اپنی فلم جوان کی کمائی کے جعلی اعداد و شمار کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اطلاعات ہیں کہ پروڈیوسر جعلی نمبرز پھیلاتے ہیں۔"
شاہ رخ نے اس سوال کی تردید کرنے کے بجائے الٹا مداح سے کہا "چپ بیٹھ اور گنتا رہ بس، گننے کے دوران تنگ نہیں کر۔"