• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ نے صرف 18 دن میں 1 ہزار کروڑ کا بزنس کرلیا

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ دنیا بھر میں 1 ہزار کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔

شاہ رخ خان کی 2023ء کی یہ دوسری فلم ہے، جس نے 1 ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کیا ہے، 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی پٹھان بھی 1 ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

جوان نے 1 ہزار کروڑ کا ہندسہ اپنی ریلیز کے صرف 18ویں دن یعنی تیسرے سنڈے میں حاصل کرلیا، اس پر پروڈکشن ہاؤس ریڈچلی اور فلم ڈائریکٹر ایٹلی نے ردعمل دیا ہے۔

ایٹلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کے 1 ہزار کروڑ عبور کرنے پر لکھا کہ ’خدا ہم پر بہت ہی زیادہ مہربان ہے، مداحوں کا شکریہ‘۔

پروڈکشن ہاؤس نے چند سیکنڈ کا ویڈیو شیئر کیا، جس میں بتایا گیا کہ فلم نے دنیا بھر میں 1 ہزار 4 کروڑکا بزنس کرلیا ہے، جو خود ایک ریکارڈ ہے۔

اس کے نیچے مداحوں نے ردعمل دیا اور لکھا کہ شاہ رخ خان، ایٹلی اور میوزک کمپوزر کی شاندار فلم جلد ہی 1 ہزار 500 کروڑ کا سنگ میل بھی عبور کرے گی۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ بالی ووڈ کا واحد اداکار شاہ رخ خان ہے، جس کی دو فلموں نے ایک ہی سال میں 1 ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

فلم جوان میں شاہ رخ خان، نین تارا اور وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید