جدہ (شاہدنعیم ) وزارت اطلاعات پاکستان نے جدہ میں نئے قونصل پریس کو تعینات کردیا ہے جو آج صبح جدہ پہنچ گئے ہیں نئے قونصل پریس چوہدری محمد عرفان سابقہ قونصل پریس حمزہ گیلانی سے چارج لینگے۔ نئے متعین پریس قونصل نے بات کرتے ہوئے اپنی تقرری پر حکومت پاکستان، وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی،سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد اور وزارت اطلاعات کے دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا ۔