سعودی عرب میں جاری چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے لاؤس کو ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔
پانچویں پوزیشن کے اس میچ میں پاکستان اور لاؤس کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہا، پاکستان کی جانب سے ذوالفیا نذیر نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، کچھ دیر بعد لاؤس کی کھلاڑی نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
میچ اسی اسکور پر ختم ہوا، مقابلے کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹیز کا سہارا لیا گیا جس میں پاکستان نے چار اور لاؤس نے دو گول کیے۔
پاکستان کی جانب سے ملیکہ نور، سوہا ہیرانی، ماریہ خان اور زہمینہ نے گول اسکور کئے۔
پاکستان کی گول کیپر نشا اشرف نے لاؤس کی ٹیم کی ایک پنالٹی بلاک کی جبکہ لاؤس کی دو شوٹس آف ٹارگٹ رہیں۔