• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب قانون کی بحالی سے الیکشن کیلئے لیول پلیئنگ ہوگئی ہے، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ نیب قانون کی بحالی سے الیکشن کےلیے لیول پلیئنگ ہوگئی ہے، اب محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق صدر، تمام سابق وزرائے اعظم چاہے وہ جیل میں ہیں یا ملک سے باہر ایک صف میں ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، زیادہ لیڈروں کی شمولیت سے الیکشن کی ساکھ بڑھے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا کوئی شک نہیں کہ الیکشن جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں نہیں ہوں گے، اگر الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان بھی کر دے تو لوگوں میں اضطراب ختم ہو جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید