• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانی میں رشی کپور بہت پسند تھے، ان کی شادی پر افسردہ تھی، روینہ ٹنڈن

فائل فوٹو: تصویر سوشل میڈیا۔
فائل فوٹو: تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی ماضی کی شوخ اور چینچل اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ وہ اپنے دور نوجوانی میں رشی کپور کو دل و جان سے چاہتی اور پسند کرتی تھیں اور جب ان کی شادی ہوئی تو بہت افسردہ ہوگئی تھیں۔

50 سالہ روینہ ٹنڈن جو کہ 1990 کے عشرے سے سن 2000 کے اوائل تک بالی ووڈ کی معروف ہیروئن رہیں اور کئی ہٹ فلموں میں بہترین اداکاری کی۔

روینہ نے آنجہانی اداکار رشی کپور کے لیے اپنی چاہت کے حوالے سے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی میں شرکت کی اور وہ اس پر کافی افسردہ ہوئیں۔

لیکن خوشی کی بات یہ تھی کہ رشی کپور نے نیتو جی سے شادی کی جو کہ میرے لیے بہت اچھی بات تھی کیونکہ میں ان دونوں کو بطور جوڑا بھی بہت پسند کرتی تھی۔ 

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ جب میں نے رشی کپور کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا اور رشی کپور کو چنتو انکل کہہ پکارا تو وہ ہنسے کیونکہ مجھے فلم میں انہیں چنتو جی کہنے پر مجبور کیا گیا۔

یاد رہے کہ رشی کپور اپریل 2020 میں 68 برس کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید