• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کو نیا جم ٹرینر مل گیا۔

کرکٹ ورلڈکپ کےلیے پاکستانی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت میں موجود کرکٹر افتخار احمد نے جم میں ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  اپ لوڈ کردی۔ ویڈیو میں کرکٹر محمد نواز کو افتخار احمد کی ٹریننگ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

افتخار احمد نے اپنے پیغام میں محمد نواز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی کی جم میں ٹریننگ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کر رہے ہیں جبکہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید