کراچی (نیوز ڈیسک )عزیز آباد بلاک 8 میں 1301 سے 1392 اور 1200 سے 1240 تک اور بلاک 2 میں رمضان المبارک کے مہینے سے پانی سپلائی معطل ہے علاقہ مکینوں کی طرف سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفاتر میں متعدد مرتبہ شکایات کی جاچکی ہیں لیکن واٹر بورڈ کےعملے نے مبینہ رشوت کی خاطر پورے علاقے کو کربلا بنا دیا ہے ،کمرشل کالج بلاک 2 سے 1301 سے 1392 کو پانی فراہم ہوتا تھاوہ لائن کاٹ دی گئی اور سروس روڈ شہیدِ ملت کالج سے جو لائن آرہی تھی وہ بھی کٹی ہوئی ہے واضح رہے کہ جو لائن کاٹی گئی ہیں یہ قانوناًلیگل ہیں علاقہ مکینوں کی طرف سے جب واٹر بورڈ کے آفیشیل نمبر پر کمپلین درج کرائی تو وہاں سے بس کمپلین نمبر دے دیا جاتا ہے کوئی کارروائی نہیں ہوتی ۔