• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

نائلہ کیانی چین میں ماؤنٹ چوایو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

نائلہ کیانی نے چین میں واقع دنیا کی چھٹی بلند چوٹی ’چوایو‘ کو سر کر لیا جس کی اونچائی 8188 میٹر ہے۔

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماء بن گئی ہیں۔

نائلہ کیانی اور سرباز خان آج چوایو سر کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔

پاکستان خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ایوریسٹ، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو، براڈ پیک، نانگاپربت، اناپورنا، لوٹسے اور مناسلو سر چکی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید