لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور اُن کے ساتھیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کےلیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت عالیہ لاہور نے آئی جی پنجاب سے فرخ حبیب کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کی بازیابی کی درخواست اُن کے بھائی کی طرف سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فرخ حبیب کو ان کے گھر سے پنجاب پولیس کے اہلکار ساتھ لے گٸے۔
درخواست میں مزید بتایا گیا کہ اُن کے بھائی فرخ حبیب اور 4 ساتھیوں کو پنجاب پولیس کے اہلکار گھر سے اٹھا کر لے گئے۔
عدالت عالیہ لاہور نے فرخ حبیب اور اُن کے ساتھیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے۔