پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کردیا۔
عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیں۔
عالیہ رشید پچھلے 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں اور گزشتہ 8 سال سے جیونیوز پر کرکٹ اینالسٹ کے طور پر کام کررہی ہیں۔