• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے روک دیا

بنگلہ دیشی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا، فائل فوٹو۔
بنگلہ دیشی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا، فائل فوٹو۔

بنگلادیش کی حکومت نے اپوزیشن کی سب سے اہم رہنما اور دو مرتبہ وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے والی خالدہ ضیا کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

خالدہ ضیا کی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے وکیل قیصر کمال نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 78 سالہ سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنا سیاسی انتقام ہے۔

سابق وزیراعظم کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اگست کے اوائل سے خالدہ ضیا جگر کی بیماری، سانس لینے میں دشواری اور ذیابیطس کی وجہ سےاسپتال میں داخل ہیں اور ان کو دل کی بیماری، جوڑوں اور گھٹنے میں بھی تکلیف ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید