ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ حیدرآباد دکن میں کھیلے گی۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے وارم اپ میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے گذشتہ روز حیدر آباد میں ڈھائی گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا۔
کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ کی ڈرلز کیں، نیٹ سیشن میں قومی کھلاڑیوں نے بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔
پاکستان ٹیم کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔