لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ میں خالصتان کے حامی سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک بڑی ریلی نکالی اور بھارتی ہائی کمشنر برائے برطانیہ دورائی سوامی کی برطانیہ سے بیدخلی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین کینیڈا کی حمایت میں مظاہرہ کررہے تھ ے اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کینیڈا اور دیگرممالک میں خالصتان کے حامی فعال گروپوں کےخلاف بھارت کی کھلے عام اور متشددانہ کارروائیوں کو بھی چیلیج کیا۔ بھارتی مشن کو بند کرنے کے مطالبات پر مبنی نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیاگلوبل خالصتان ریفرنڈم کیلیے مہم جاری رہے گی۔ اس موقع پر سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے بھارتی کاروائی میں ہلاک ہونے والے سکھ رکنما ہردیت سنگھ نجار کی تصاویر کے پوسٹراٹھا رکھے تھے۔