• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او نے بچوں کے لیے ملیریا کی دوسری ویکسین تجویز کردی

جنیوا (اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز کہا کہ اس کے ماہرین نے بچوں کے لیے ملیریا کی دوسری ویکسین آر21/ میٹرکس-ایم تجویز کی ہے، جسے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے تیار کیا ہے۔آر21/میٹرکس-ایم ویکسین سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تیار کی ہے اور اسے پہلے ہی برکینا فاسو، گھانا اور نائیجیریا میں استعمال کے لیے منظور کیا جا چکا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ ملیریا کے محقق کے طور پر میں اس دن کا خواب دیکھتا تھا جب ہمارے پاس ملیریا کے خلاف ایک محفوظ اور موثر ویکسین ہوگی۔

دنیا بھر سے سے مزید