• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، پہلے روز 12لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

خیبرپختونخوا کے 5 ڈویژنز میں انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق پولیو کے خلاف مہم پشاور، کوہاٹ، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چلائی جا رہی ہے، پہلے روز 12 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق 63 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

محکمہ صحت کے پی کا بتانا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر 54 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

صحت سے مزید