بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عیدالفطر کی آمد کی وجہ سے بہاولپور کے مختلف بازاروں میں خریداری کارش، تاہم بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے شہریوں کوآمدرفت اورخریداری میں شدید مشکلات کاسامناہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے تجاوزات کی وجہ سے سٹرکیں محددو ہونے کے باعث عید کی خریداری کیلئے آنے والے گاہکوں کوشدید مشکلات کاسامناہے تجاوزات کے باعث بازاروں کی سٹرکیں سکڑنے اورخریداروں کے رش کی وجہ سے جیب تراشوں کووارداتیں کرنے میں آسانی میسر ہے اس سلسلہ میں بازار میں خریداری کرنے والے شہری ہمایوں اقبال، ساجد، ظفراقبال، نوید، شہزاد نے بتایاکہ بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے سٹرک نام کی کوئی چیز نہیں ایسالگتاہے کہ سٹرکوں پربھی دکانیں کھول لی گئی ہیں۔