• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: میٹل ڈی ٹیکٹر سے تلاشی کے بعد بھینس کا آپریشن

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں بھینس کے پیٹ کی میٹل ڈی ٹیکٹر سے تلاشی لینے کے بعد اس کے پیٹ کا آپریشن بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں خاتون نے اپنا منگل سوتر (شادی کے موقع پر پہنائے جانے والا لاکٹ) نہانے سے پہلے برتن میں رکھا جس کے بعد وہ گھر کے کام کاج میں مصروف ہو گئی۔

خاتون کو کچھ دیر بعد خیال آیا تو اسے اپنا لاکٹ نہیں ملا جس کے بعد اسے شک ہوا کہ لاکٹ بھینس کھا گئی ہے جس کے بعد اس نے اپنے شوہر کو بلایا۔

بعد ازاں جانوروں کے ڈاکٹر کو بلا کر میٹل ڈی ٹیکٹر سے بھینس کے پیٹ کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ واقعی بھینس نے لاکٹ کھا لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے دن بھینس کا 2 گھنٹے طویل آپریشن کر کے لاکٹ کو نکال لیا گیا، آپریشن کے نتیجے میں بھینس کو 60 سے 65 ٹانکے لگے۔

مقامی اہلکار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میٹل ڈی ٹیکٹر سے پتہ چلا تھا کہ بھینس کے پیٹ میں کوئی دھاتی شے ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید