• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 برس ایک ہی لاٹری نمبر کھیلنے والے امریکی شخص نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی شخص کی مستقبل مزاجی نے اسے لاکھوں ڈالرز مالک بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک شخص نے 20 برس تک ایک ہی لاٹری نمبرز کھیل کر 32 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست مشی گن کے 73 سالہ رہائشی نے گزشتہ دو دہائیوں سے ایک ہی نمبرز کھیلنے کے بعد لاٹری میں لاکھوں ڈالر جیت لیے، تاہم فاتح کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

لاٹری حکام کے مطابق مذکورہ شخص گزشتہ 20 برس سے ’لوٹو 47‘ کھیل رہا تھا اور ہر بار ایک ہی نمبرز 02، 03، 12، 15، 16 اور 33 استعمال کرتا رہا۔ یہی نمبرز 13 دسمبر کو نکالی جانے والی قرعہ اندازی کے ٹکٹ پر موجود تھے، جس کے نتیجے میں لوٹو 47 کی تاریخ کا سب سے بڑا انعام 32 لاکھ 90 ہزار ڈالر جیتا گیا۔

فاتح نے بتایا کہ جب میں نے پہلی بار ٹکٹ چیک کیا اور تین نمبرز ملتے جلتے دیکھے تو مجھے لگا کہ شاید کم از کم 5 ڈالر جیت لیے ہوں گے۔ تاہم جب باقی تمام نمبرز بھی میچ ہو گئے تو حیرت کی انتہا نہ رہی، میں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کر پا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے فوری طور پر اپنے بچوں کو فون کر کے خوشخبری سنائی، مگر ابتدا میں وہ بھی اس خبر پر یقین کرنے سے قاصر رہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید