• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگوں کیلئے روایتی ہدایات کو چیلنج کرنیوالی 100 سالہ چینی فوڈ بلاگر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چین کی 100 برس کی فوڈ بلاگر اب بھی کیکڑے اور ببل ٹی سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ پیرانہ سالی اور تمام دانت کھو دینے کے باوجود ژونگ وین یو اب بھی روایتی کھانوں سے لے کر ببل ٹی، کولا، کافی اور آئس کریم جیسی غذاؤں پر ہاتھ صاف کرنے سے پہلو تہی نہیں کرتیں۔

ایک چینی میڈیا ادارے کی پوسٹ کے مطابق شنگھائی سے تعلق رکھنے والی ژونگ وین یو بزرگوں کے لیے دی جانے والی روایتی صحت سے متعلق ہدایات کو چیلنج کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔

واضح رہے کہ انھوں نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی 100ویں سالگرہ منائی۔ ان کی روزمرہ زندگی کو ان کی 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والی پوتی ژیاؤدان دستاویزی شکل دیتی ہیں۔ چینی سوشل میڈیا ایپ شیاؤہونگ شو پر انکا اکاؤنٹ سو سالہ سسٹر ژونگ کے نام سے موجود ہے۔

چینی میڈیا ادارے کے مطابق انکی پوتی کا کہنا ہے کہ دادی ایک نہایت منفرد شخصیت کی مالک ہیں اور زیادہ تر بزرگوں سے بالکل مختلف انداز میں زندگی گزارتی ہیں۔ اسی لیے میں نے ان کے یہ دلچسپ لمحات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ اس بڑے پیمانے پر ان کی ویڈیوز کو پسند کریں گے۔

یاد رہے کہ ژونگ وین یو گزشتہ برس اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں جب بالوں والے کیکڑے کھاتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید