• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 پہیوں پر مشتمل یونی سائیکل چلانے کا نیا ریکارڈ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ون وہیل ونڈر کے نام سے مشہور سرکس کے معروف فنکار ویسلے ولیمز نے ایک حیرت انگیز اور انوکھا کرتب انجام دے کر سب کو دنگ کر دیا۔

ویسلے ولیمز نے ایسی ایک پہیے والی سائیکل (یونی سائیکل) چلائی جو دراصل 25 الگ الگ ایک پہیوں والی سائیکلوں کو ایک دوسرے کے اوپر جوڑ کر تیار کی گئی تھی۔

ویسلے ولیمز نے بتایا کہ اس منفرد 25 پہیوں پر مشتمل یونی سائیکل کو خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تمام پہیے ایک دوسرے کے اوپر ویلڈ کیے گئے ہیں، جس کے باعث یہ بظاہر ناممکن نظر آنے والا کرتب حقیقت بن سکا۔

واضح رہے کہ ویسلے ولیمز مئی 2025 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں، انہوں نے جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ میں دنیا کی سب سے بلند قابلِ سواری یونی سائیکل بنا کر کامیابی سے اس پر سواری کی، جسے باضابطہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید