رحیم یار خان میں کچے کے علاقے کوٹ سبزل میں پولیس نے 2 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا۔
ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق دونوں شہری سستی گاڑی کی لالچ میں کچے کے علاقے جا رہے تھے۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ہنی ٹریپ سیل نے اب تک 222 افراد کو اغواء ہونے سے بچایا ہے۔
واضح رہے کہ اکثر کچے کے علاقے میں ڈاکو اور ملزمان شہریوں کو قیمتی چیزوں کا لالچ دے کر بلاتے ہیں اور پھر انہیں اغواء کر کے اہلِ خانہ سے تاوان وصول کرتے ہیں۔