خیبر پختون خواکے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو مین جی ٹی روڈ پر رات کے وقت تیندوا نکل آنے سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے تیندوے کو پکڑنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ تیندوا رات کے وقت دور دراز سے آنے والے مسافروں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ رائیسان اور کچئی کے پہاڑ سے تیندوا نکل کر جی ٹی روڈ پر آتا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام جی ٹی روڈ پر رات کا سفر احتیاط سے کریں۔