وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خلاف 15 اگست سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اب تک منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی کے خلاف 17 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ ان مقدمات میں اب تک 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے کے حکام کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے 5 جبکہ کارپوریٹ کرائم سرکل نے 6 مقدمات درج کیے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکنگ سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل نے 3 3 مقدمات درج کیے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 1 لاکھ 38 ہزار 9 سو ڈالرز اور 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی برآمد بھی کی گئی ہے۔