• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعود شکیل کی کرکٹ قوانین سے واقفیت، حاضر دماغی کا ٹیم کو فائدہ

پاکستانی بیٹر سعود شکیل کی کرکٹ قوانین سے واقفیت اور حاضر دماغی کی بدولت پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف نہ صرف ’نوبال‘ ملی بلکہ فری ہٹ پر سعود شکیل نے چھکا بھی جڑ دیا۔

ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستانی اننگز کا 22واں اوور، گیند تھی وین ڈر مور کے ہاتھ میں، دوسری گیند پر سعود شکیل نے لانگ آن اور مڈ وکٹ کے درمیان خوب صورت چوکا لگایا اور ساتھ ہی قانون سے واقفیت اور حاضر دماغی دکھائی۔

سعود نے فوری طور پر امپائرز سے ’نو بال‘ کی بھی اپیل کر دی کیونکہ نیدرلینڈز کے 5 فیلڈر 30 گز کے سرکل سے باہر تھے۔

امپائر نے بیٹر کی اپیل پر فیلڈ کا جائزہ لیا اور وین ڈر مور کی گیند کو نوبال قرار دیا، اس فری فری ہٹ کو بھی سعود شکیل نے باؤنڈر سے باہر پہنچایا اور اننگز کا پہلا چھکا لگایا۔

سعود شکیل نے میچ میں 68 رنز بنائے اور ففٹی صرف 32 گیندوں پر مکمل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید