کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کی کراچی ائرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر حراست میں لے لیا ، ملزم عبداللہ احمد کا نام انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا جوعمرہ ادائیگی کے بہانے کراچی ائیرپورٹ سے فرار ہونا چاہتا تھا، ایف آئی اے حکام نے پنجاب پولیس کو مطلع کیا ،ملزم ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔