گجرات (نمائندہ جنگ) کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائی گئی ایل ای ڈی لائٹس ناکارہ ہوگئی ہیں، ٹی ایم اے نے پبلک پرائیوٹ پارنٹر شپ کے ذریعے شہر بھر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ایل ای ڈی لائٹس لگوائیں جو کچھ عرصہ چلنے کے بعد ناکارہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے رات کے وقت پورا شہر اندھیرے میں ڈوب جاتاہے جس سے جرائم کے افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر لوٹ مار کرتے ہیں، شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکاہے،ذرائع کے مطابق شہر میں لگائی گئی کروڑوں روپے کی لاگت سے ایل ای ڈی لائٹس ناقص خریدی گئی تھیں ٹی ایم اے حکام کے مطابق شہر میں لگائی گئی لائٹس غیر معیاری نہیں ہے چند مقامات پر لائٹس خراب ہوئی تھیں جنہیں تبدیل کردیاگیا ہے