• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے سکھوں کو نشانہ بنانے کیخلاف آسٹریلیا میں احتجاج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی جانب سے سکھوں کو نشانہ بنانے کے خلاف آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر ہزاروں سکھوں نے فیڈریشن اسکوائر سے پارلیمنٹ تک واک کی۔

سکھوں کے احتجاج کا مقصد کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل سے آسٹریلوی حکومت کو آگاہ کرنا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت بیرون ملک آباد سکھ رہنماؤں کو خالصتان تحریک سے روکنے کیلئے راستے سے ہٹا رہا ہے۔

مظاہرین نے آسٹریلوی حکومت سے بھارت کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید