پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے بیٹنگ کے دوران واپس بلانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کوئی صداقت نہیں کہ میں بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس آرہا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ بات ماننا میرا فرض ہے، ہمارا مذہب بھی امیر کی اطاعت کی تلقین کرتا ہے۔ میچ میں کپتان امیر ہوتا ہے۔
اس سے قبل بگ بیش لیگ میں محمد رضوان کو بیٹنگ کے دوران ریٹائرڈ ہرٹ کرا کر واپس بلانے پر میلبرن رینیگیڈز کی انتظامیہ نے معافی مانگ لی تھی۔
ذرائع کے مطابق میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سے معذرت کی۔
کپتان وِل سدرلینڈ کا کہنا تھا کہ رضوان اچھے کھلاڑی ہیں، میچ دلچسپ مرحلے میں تھا تاہم میں اپنے رویے پر شرمندہ ہوں۔