• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم کی حج آسان اور سستا بنانے کی ہدایت

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ— فائل فوٹو
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ— فائل فوٹو 

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت مذہبی امور کو حجاج کے لیے حج کو آسان اور سستا بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔  

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو حج کےحوالے سے اقدامات اور حج پالیسی 2024ء کی تیاری کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حج جیسےاہم مذہبی فریضے کی انجام دہی کو حجاج کے لیے آسان اور سستا بنانے کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حجاج کے لیے کیے جانےوالے انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

نگراں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کم خرچے میں بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کو بھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حج پالیسی جلد سے جلد وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید