پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر پوری قوم کی طرح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی خوش کر دیا۔
بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر پاک سری لنکا میچ سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق نے بہترین اننگز کھیلی، پاکستان نے ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کیا۔
سابق وزیرِ خارجہ نے لکھا ہے کہ پاکستان کی کارکردگی دیکھ کر واقعی مزہ آیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی تھی اور سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔