• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک فیصلے پر تحریکِ انصاف اور شہباز شریف دونوں خوش ہیں: اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر---فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر اسد عمر---فائل فوٹو 

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک فیصلے پر تحریکِ انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہیں۔

اسد عمر نے صحافیوں سے بات چیت کی، اس دوران ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ کیسے دیکھتے ہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کل کا فیصلہ درست ہے۔

صحافی نے اسد عمر سے ایک اور سوال کیا کہ کیا نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں۔

اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کیوں خوش ہیں؟ یہ میرا معصومانہ سوال ہے آپ سے، ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہیں۔

اسد عمر سے سوال پوچھا گیا کہ کیا سائفر کیس میں چیئرمن پی ٹی آئی اندر ہیں اور آپ کو ریلیف مل گیا ہے؟ اس کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ سائفر کیس میں الزام یہ ہے کہ جنہیں ملا انہوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا، ہمارا ماننا ہے کہ قانونی استعمال کیا ہے۔

اسد عمر کا سائفر کیس پر بات کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ سائفر 4 لوگوں میں آتا ہے، وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی، پلاننگ منسٹر کہاں سے آ گیا؟ ایف آئی آر میں، میرا صرف نام آیا ہے۔

اسد عمر سے سوال پوچھا گیا کہ کیا عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کیا آپ بھی پروگرام میں جائیں گے؟

جواب میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اگر مجھے کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید