چین اور بھارت کے درمیان 9 اور 10 اکتوبر کو مذاکرات کے 20 ویں دور کا انعقاد کیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوجی سربراہ کی سطح پر چین اور بھارت کے درمیان سرحدی امور پر بات چیت ہوئی۔
چینی وزارتِ دفاع کے مطابق چین اور بھارت نے 9 اور 10 اکتوبر کو مذاکرات کا 20 واں دور منعقد کیا۔
مذاکرات کے دوران سرحد کے مغربی حصے میں بقیہ مسائل جلد حل کرنے پر فوجہ سربراہی میں تعمیری بات ہوئی۔
چینی وزارتِ دفاع کے مطابق فوجی و سفارتی ذرائع سے بات چیت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔