اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور نیب ریفرنسز کے کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیسز کی سماعت احتساب عدالت نمبر 3 کے جج محمد بشیر نے کی۔
دورانِ سماعت اسپیکر قومی اسمبلی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی جانب سے ارشد تبریز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر راجہ پرویز اشرف کو حاضری کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔