• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کی اسرائیل فلسطین تنازع میں ثالثی کی پیشکش

ترک صدر رجب طیب اردوان—فائل فوٹو
ترک صدر رجب طیب اردوان—فائل فوٹو

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے اماراتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے فلسطین کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے اپنے اماراتی ہم منصب سے اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ عالمی برادری کے مثبت اقدامات کے ذریعے اسرائیل فلسطین کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکیہ اسرائیل فلسطین تنازع میں ثالثی کی پیشکش کر چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید