ایران کی جامعات میں طلبا نے حکومت مخالف احتجاج شروع کر دیا، برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی 8 جامعات میں طلبا نے دوسرے روز بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
طلبا مظاہرین نے ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف نعرے بازی کی اور انقلاب ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم لہرائے۔
کچھ جامعات میں طلبا مظاہرین اور سیکیورٹی فورس بسیج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔