• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراسیکیوشن سائفر کیس کو کھینچنے کی کوشش کررہی ہے، اعتزاز احسن

بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن سائفر کیس کو کھینچنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ یہ کیس ہی نہیں بنتا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سائفر کیس سرے سے بنتا ہی نہیں، جس روز سائفر لہرایا گیا اس دن قانون میں ترامیم بھی نہیں آئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی جرم کرے اور اس روز وہ جرم قابل دست اندازی نہ ہو تو وہ شخص معصوم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت عمران خان نے سائفر لہرایا اس وقت وہ جرم تھا ہی نہیں، اس مبینہ واردات کو جرم نہیں بنایا جاسکتا۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ سائفر کو کس قدر خفیہ رکھنا ہے یا نہیں فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید