• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے شیڈول کا اعلان

پاکستان بنگلہ دیش ویمن سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے
پاکستان بنگلہ دیش ویمن سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمن ٹیم سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان بنگلہ دیش ویمن سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، جس کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو ڈھاکا پہنچنے کے بعد چٹوگرام روانہ ہوگی۔

پاکستان بنگلہ دیش ویمن ٹی ٹوئنٹی میچز 25 ،27 اور 29 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 4، 7 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید