• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کرگئیں

پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کرگئیں۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ 

ان کی نمازِ جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر ڈیفنس فیز فور کراچی کی مسجد سلطان میں ادا کی جائے گی۔ 

سلمیٰ مراد اور وحید مراد کی شادی 17 ستمبر 1964 کو ہوئی تھی۔ 

سلمیٰ مراد کے صاحبزادے عادل مراد بیرونِ ملک مقیم ہیں۔ وہ والدہ کے جنازے میں شرکت کے لیے کل پاکستان پہنچیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید