• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

صوبہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں آج دوپہر کے بعد  بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاک ایران سرحدی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت ساحلی، بالائی و جنوبی بلوچستان کے علاقوں آوران، بیلہ، تُربت، اورماڑہ، گوادر، چمن، ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، ہرنائی، دُکی، ڈھاڈر، بولان، پشین، نوشکی، مستُونگ، خُضدار، خاران، نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان اور کوہلُو میں تیز بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ صوبے میں کم سے کم درجۂ حرارت قلات میں 9 اور سبی میں 39 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید