• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات ولی عہد کے فارم ہاؤس پر ہوئی جو ایک گھنٹےجاری رہی۔

ترجمان میتھیو ملر کے مطابق انٹونی بلنکن نے حماس کے حملے روکنے اور یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانے پر بات کی اور تنازع پھیلنے سے روکنے پر امریکا کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں شخصیات نے شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں امن کو مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ اور اسرائیل جنگ کے پسِ منظر میں امریکی سیکریٹری خارجہ خطے کے ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے اسرائیل پہنچ کر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد امریکی وزیرِ دفاع بھی اسرائیل پہنچ تھے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 329 ہوگئی ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی سفاکانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے ہونے والے مذاکرات معطل کردیے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید