شجاع آباد، سکندرآباد (نامہ نگار) مقتولین سانحہ تربت کی شجاع آباد میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ، موہانہ برادری کے 4 مزدوروں کی میتوں اور زخمی کو کوئٹہ سے بذریعہ ہوائی جہاز ملتان لایا گیا ، مقتولین سانحہ تربت کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت، سانحہ تربت میں ہلاک ہونے والے شجاع آباد کی موہانہ برادری کے ایک ہی خاندان کے 4 مزدوروں سکندر، وسیم، رضوان اور شہباز اور ہمسایہ شفیق جوئیہ کی میتوں اور زخمی کو کوئٹہ سے بذریعہ ہوائی جہاز ملتان لایا گیا اور وہاں سےان کے آبائی علاقے ہوئیوالے پہنچایا گیا، نماز جنازہ میں ڈی سی ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر، سابق ایم پی اے رانا اعجاز احمد نون، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا شاہ زیب نون اور ایس پی صدر ملتان شمس الدین، ڈی ایس پی شجاع آباد، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد، ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع آباد، ایس ایچ او تھانہ صدر کے ساتھ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔