• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: طالب علم کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

سی سی پی او پشاور نے کہا کہ گرفتار ملزم 1 سال سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
سی سی پی او پشاور نے کہا کہ گرفتار ملزم 1 سال سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور  سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ ایڈورڈز کالج کے طالب علم کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق طالب علم کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سید اشفاق انور نے مزید کہا کہ قتل کیس کے دوسرے ملزم کا تعلق بھی افغانستان سے ہے، جسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزمان کو موٹر سائیکل فراہم کرنے والے کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

سی سی پی او پشاور نے کہا کہ گرفتار ملزم 1 سال سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جیل روڈ پر گزشتہ ہفتے ملزمان نے موبائل چھیننے کے دوران طالب علم پرفائرنگ کی تھی، جو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید