ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔
جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی اور مرکز جنوبی ایران تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔